Benefits of Potatoes - Aalu Ke Faiday in Urdu

 

Benefits of Potatoes - Aalu Ke Faiday in Urdu

آلو کے فائدے

Benefits of Potatoes - Aalu Ke Faiday in Urdu
Photo by Marco Antonio Victorino from Pexels

مشہور ہے کے آلو کا پودہ سب سے پہلے نارتھ اور ساؤتھ امریکہ میں کاشت کیا گیا تھا اس ترکاری کو ایک دور میں اتنا مقوی سمجھا جاتا تھا کے قوت مردان سے محروم افراد کے علاج میں اس کو بڑی اہمیت حاصل تھی چونکہ ایک طویل عرصے تک یورپ آلو سے محروم تھا اس لئے اس دور میں اس کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی تھی اور یہ بیش قیمت دھاتوں کی طرح بیش بہا سمجھا جاتا تھا آلو کو سینکڑوں ہزاروں سال سے طبی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے یہ سبزی انتہائی غذائیت بخش قرار دی جاتی ہے جس میں فائبر، وٹامن بی، منرل اور وٹامن سی کی بہتات ہوتی ہے آلو کے چھلکے عموماً چھیل کر ضائع کر دیے جاتے ہیں لیکن ان چھلکوں میں ہی پوٹاشیم سب سے زیادہ مقدار میں ہوتی ہے روایتی طور پر آلو کے چھلکے سے تیار کی جانے والی چائے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے دنیا بھر میں استعمال کی جاتی رہی ہے کچے آلو کا جوس بھی بہت مفید ہے اور سوپ جو سبزیاں ستو میں ذائقہ تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ایک زمانے میں جوڑوں کے درد سے آرام کے لئے لوگ اپنی قمیض کے پاکٹ میں کچا آلو رکھا کرتے تھے۔


خصوصیت

آلو جسم سے فاسد، زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد کرتا ہے یہ معدے اور آنتوں کے زخموں کو ٹھیک کرتا ہے سوزش اور درد ٹھیک کرتا ہے آلو کے چھلکے میں کلوروجینک ایسڈ ہوتا ہے جو خلیات کی تبدیلی سے بچانے میں معاونت کر سکتا ہے خلیات کے ایسے میوٹیشنز سے ہی کینسر ہوتا ہے دوران خون کو صحت مند رکھنے میں معاونت کرتا ہے۔


آلو کا استعمال

کچے آلو کا عرق معدے کے السر کے علاوہ جوڑوں کے درد اور سوزش کو کم کرنے میں استعمال کیا جا سکتا ہے کچے آلو کو بھون کر یا ابال کر پلٹس بنائیں اور اسے چوٹ، رگڑ، موچ یا زخم پر بطور لیپ لگائیں یا اسے کپڑے میں رکھ کر ٹکور کریں کھال جلنے کی صورت میں کچے آلو کو کچل کر متاثرہ حصے پر لگائیں اس سے جلن اور درد میں کمی ہو گی۔

بھنے ہوئے آلو کے نیم گرم گدے کو کہنی یا دیگر جوڑوں کے درد میں آرام کے لئے لگایا جا سکتا ہے۔

ابلے آلو کا چھلکا غدود کی سوزش میں مفید قرار دیا جاتا ہے۔

اسے پلٹس کے طور پر بھی متاثرہ مقام پر لگا سکتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ وقت سے پہلے بڑھاپے کی آمد کو روکنے اور امراضِ قلب سے بچنے کے لئے آلو کثرت سے کھانا چاہیے۔

آلو کے روزانہ استعمال سے قبض دور ہوتی ہے اور Irriable Bowel Syndrome کی سوزش رفع ہوتی ہے۔


احتیاط

عام آلو سمیت بہت سی نائٹ شیڈ ترکاریوں میں زہریلے الکالی اجزاء ہوتے ہیں تاہم اگر ان کو پکا کر کھایا جائے یہ کم مقدار میں کچا کھایا جائے تو اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا پرانے آلو جن میں کونپلین نکل گئی ہوں وہ زہریلی ہو سکتی ہیں اس لئے ان کو نا کھانا بہتر ہے۔


:ڈسکلیمر

ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔

Disclaimer:

every information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.

Post a Comment

0 Comments