Benefits of Turnip - Shalgam Ke Faiday in Urdu


Benefits of Turnip - Shalgam Ke Faiday
شلجم کے فائدے

Benefits of Turnip - Shalgam Ke Faiday in Urdu
Photo by Alesia Kozik from Pexels

شلجم ایک سبزی ہے جس کا سفید کریم رنگ اور اوپر سے جامنی رنگ کی ہوتی ہے شلجم کی سبزی اور اس کے پتے دونوں ہی بہت فائدے مند ہوتے ہیں اور مزیدار بھی


شلجم کے کچھ فوائد درج ذیل ہیں

شلجم کیلشیم اور پوٹاشیم کا ایک اہم ذریعہ ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی اور مینٹیننس کے لئے بہت ضروری ہے شلجم کا استعمال جوڑوں اور ہڈیوں کی تکلیف سے بچاتا ہے اس کے علاوہ یہ آسٹیوپوروسس کے خطرے کو بھی دور کرتا ہے اور کیلشیم کا ایسا ذریعہ ہے جو کہ ہمارے کونیکٹیو ٹشو کو مضبوط کرتا ہے۔


پھیپھڑوں کے لئے مفید

سگریٹ کے دھوئیں میں موجود کرسینوجین وٹامن اے کی کمی کا باعث بنتے ہیں جس سے پھیپھڑوں کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے شلجم کے پتوں میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ اس کمی کو پورا کرتا ہے اور پھیپھڑوں کو صحت مند بناتا ہے۔


دمہ کے مرض میں مفید

شلجم کی اینٹی انفلیماٹوری خصوصیات اسے وٹامن سی سے لیس کرتی ہیں جو کہ ایک زبردست اینٹی آکسیڈنٹ ہے یہ خصوصیت دمہ اور اس کے علامات کو دور کرنے کے لئے بہت مفید ہیں تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دمہ کے مریض کو شلجم کا استعمال کرانے سے دمہ سے نجات مل جاتی ہے۔


آنکھوں کی صحت کے لئے

شلجم کے پتوں میں لیوٹن موجود ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے شلجم کے پتوں سے آنکھوں کی دھندلاہٹ کا علاج کیا جاتا ہے۔


آنتوں کے لئے مفید

شلجم اور اس طرح کی اور فائبر والی سبزیاں آنتوں کے لئے بہت مفید ہیں فائبر کی مدد سے آنتیں صحیح طرح سے کام کرتی ہیں اور ان سے مسلز کی موومنٹ میں بھی آسانی ہوتی ہے شلجم قبض میں بھی مفید ہے۔


:ڈسکلیمر

ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔

Disclaimer:

every information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.

Post a Comment

0 Comments