Benefits of Brinjal - Bangan Ke Faiday in Urdu
بینگن کے فائدے
Photo by Mark Stebnicki from Pexels
بینگن مشہور اور عام ملنے والی سستی مگر فوائد کے اعتبار سے نہایت قیمتی سبزی ہے ذائقے کے اعتبار سے بہترین سبزی ہے اس کا مزاج گرم اور خشک ہے اس سے مختلف طرح کے لذیذ پکوان بنائے جاتے ہیں جیسے آلو بینگن، بینگن گوشت، بینگن کا رائتہ، بینگن کا بھرتہ، بینگن کے پکوڑے، مکس سبزی اور دال کے ساتھ پکانے میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔
غذائیت کے اعتبار سے اس میں تھیامن، فولیٹ، پوٹاشیم، کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، میگنیز، فیٹ، فاسفورس، آئرن، وٹامن اے، بی، سی، کے اور وٹامن بی 6 پائے جاتے ہیں اس میں کولیسٹرول اور سیچوریٹڈ فیٹ بہت کم مقدار میں پایا جاتا ہے۔
فوائد
درد و سوجن کے لئے بینگن کا لیپ
درد، سوجن اور چوٹ سے نجات کے لئے بینگن کا لیپ بہت مشہور ہے لیپ تیار کرنے کے لئے ایک برتن میں دو سے تین چمچ سرسوں کا تیل، بینگن کدوکش کرکے تین چمچ، لاہوری نمک ایک چمچ اور آمبہ ہلدی ڈال کر مکس کر لیں اور نیم گرم کر کے روٹی پر پھیلا کر گھٹنے، ہاتھ یا جس جگہ درد، سوجن یا چوٹ ہو اس پر باندھ کر پٹی کر دیں۔
اسکارف کے باعث سر میں پسینہ
جن خواتین کو اسکارف پہننے سے سر میں پسینہ آتا ہے وہ بینگن کے رس میں تھوڑی سی ہلدی اور پودینہ کا عرق ملا کر بالوں میں اسپرے کریں اور اسکارف پہن لیں انڈرآرم اور ہاتھ پیروں پر اگر پسینہ آتا ہو تو صرف بینگن کا رس لگانے سے افاقہ ہوتا ہے۔
ہارمون میں توازن
خواتین مختلف حالات سے گزرتی ہیں اسی لئے ان کے ہارمونز میں تبدیلیاں واقع ہوتی رہتی ہیں بینگن خواتین کے ہارمون میں توازن کے لئے بہت اچھا ہے خواتین کو مخصوص ایام کے دوران ضرور کھانا چاہیے۔
بلغمی مسائل
بلغمی مزاج والے افراد کے لئے بینگن کا سالن مفید غذاء ہے کیونکہ بینگن بلغم کا دشمن ہوتا ہے اسی لئے اس کے استعمال سے بلغم کا خاتمہ ہو جاتا ہے بلغمی مزاج والے افراد کے لئے یہ ہر حال میں فائدہ مند سبزی ہے۔
دل کے لئے مفید
بینگن کی سبزی دل کے مریضوں کے لئے مفید ہے یہ دل کو تقویت دیتی ہے اس سلسلے میں بینگن کا بھرتہ کھانا زیادہ مناسب اور فائدہ مند رہتا ہے۔
پیٹ کے مسائل
بینگن معدہ کو طاقت دیتا ہے بھوک میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ اگر قبض کی شکایت ہو تو وہ بھی دور ہو جاتی ہے اگر گیس کے مسائل ہوں تو اس کے کھانے سے وہ بھی حل ہو جاتے ہیں۔
بواسیر کے مسے
بواسیر کا مرض نہایت تکلیف دہ ہوتا ہے اور اس میں ہونے والے مسے مستقل تکلیف کا سبب بنتے ہیں بینگن کا رس اگر بواسیر کے مسوں پر اگر ملا جائے تو مسے ختم ہو جاتے ہیں۔
صحت مند مناسب وزن
بینگن میں موجود غذائی فائبر صحت بخش اور مناسب وزن کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے یہ کیلوریز میں بہت کم ہوتا ہے اسی لئے وزن میں اضافہ نہیں کرتا اور اسے کھانے کے بعد بار بار بھوک بھی نہیں لگتی پیٹ کے مسائل دور کرتا ہے جو وزن میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں۔
استعمال و احتیاط
بینگن کے ساتھ سادہ یا بگھارے دہی یا پھر سلاد پر سرکہ ڈال کر اس کا استعمال ضرور کریں اس طرح اس سبزی کی گرمی اثرانداز نہیں ہوتی کوئی بھی چیز چاہے کتنی بھی فائدہ مند ہو تب بھی اس کا زیادہ استعمال مضر صحت ہوتا ہے کیونکہ بینگن میں سوڈیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور اس سے ملنے والی زیادہ تر کیلوریز شوگر سے ملتی ہیں مردوں کے لئے بینگن کا بہت زیادہ استعمال مفید نہیں ہے جن لوگوں کو نیند کی کمی اور بواسیر کی شکایت ہو یا جسم میں خشکی ہو وہ بینگن کا استعمال ہرگز نہ کریں بخار ہونے کی صورت میں بھی بینگن کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
:ڈسکلیمر
ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔
Disclaimer:
every information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.
0 Comments