Benefits of Cabbage - Band Ghobhi Ke Fayde in Urdu / Hindi

Benefits of Cabbage - Band Ghobhi Ke Fayde in Urdu / Hindi

بند گوبھی کے فائدے

 

Benefits of Cabbage - Band Ghobhi Ke Fayde
Photo by Laker from Pexels



بند گوبھی جسے ہمارے یہاں پتہ گوبھی بھی کہا جاتا ہے یہ سبزی ایک قسم کا ساگ ہے اسے اکثر سوکھا تل کر روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے ہمارے یہاں یہ صبح کے ناشتے کی سبزی ہے اور اکثر بند گوبھی کو کچی حالت میں سالاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو کہ اچھی اور مزیدار بھی ہوتی ہے اسے قدرت نے مزیدار تحفہ بنایا ہے اس میں پرت دار پتے لپٹے ہوتے ہیں جو کہ بال کی طرح ہو جاتے ہیں۔
 


نیوٹرینٹس غذائی اجزاء

نمکیات اور وٹامن بی، ایچ، سی اور ای اس کے اجزاء ہیں اور اس کا مزاج گرم ہوتا ہے

 


خاصیت اور اس سے علاج

بند گوبھی میں بے حد کم نیوٹرینٹس ہوتے ہیں اور یہ کوئی عمدہ یا بہت مفید سبزی نہیں ہے اسے آلو وغیرہ کے ساتھ ہرگز پکا کر نہ کھائیں بلکہ اسے گوشت کے ساتھ پکا کر کھانا فائدے مند ہوگا اسے گھی اور ادرک کے بغیر ہرگز نہ پکائیں اور نہ کھائیں۔

 

بند گوبھی بلغم بنانے سے روکتی ہے۔

 

مردانہ طاقت میں مفید ہے اور مسوڑھوں کے لئے بھی یہ ایک فائدے مند سبزی مانی گئی ہے اس شرط پر کہ اسے بلکل کم مقدار میں کھایا جائے۔

 


مضر اثرات SideEfect 

بند گوبھی اچھی غذاء نہیں ہے اسے کم سے کم ہی کھانا چاہیے کیونکہ یہ بہت زیادہ گیس پیدا کرتی ہے اسے کھانا ہو تو ادرک (Ginger) کے بنا ہرگز اس کا استعمال نہ کریں اور اس میں گھی ضرور شامل کر کے کھائیں ورنہ یہ بہت زیادہ قبض پیدا کرتی ہے اور اسے لگا تار یا روزانہ استعمال نہ کریں کیونکہ اس کا لگا تار استعمال جسم میں خشکی پیدا کرتا ہے بند گوبھی، پھول گوبھی یہ دونوں گیس پیدا کرتی ہیں بند گوبھی کو معدے (Stomach) اور جوڑوں کے درد والے مریض ہرگز استعمال نہ کریں۔

 

ڈسکلیمر:

ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔

Disclaimer:

Every information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.

 


Post a Comment

0 Comments