Benefits of Ladyfinger
بھنڈی کے فائدے
ہماری روزانہ کی روٹین میں استعمال ہونے والی سبزیوں میں قدرت نے ان کے اندر بہت سی بیماریوں کے خلاف
قوت مدافعت بھی رکھی ہے اگر ہم
مسلسل اور صحیح طریقے سے ان سبزیوں کا استعمال کریں تو یہ ہمیں بہت سی بیماریوں اور پریشانیوں سے
محفوظ رکھتی ہیں گہرے سبز رنگ کی
سبزیاں اہم غذائی خزانہ ہیں اسی غذائی خزانے سے مالا مال سبزیوں میں سے ایک بھنڈی بھی شامل ہے بھنڈی کو غذائیت سے بھرپور سبزی بھی کہا جاتا ہے موسم گرما کی پسندیدہ اور ہماری مرغوب غذاء بھنڈی کو سب سے پہلے ایتھوپیا میں دریافت کیا گیا تھا پھر وہاں سے یورپ، امریکہ، اور
ایشین ملکوں میں مشہور ہوتی گئی
یہ مصریوں کی محبوب ترین غذاء ہے بھنڈی کا نباتاتی نام اپیل موشاوس ہے جبکہ
اسے ہندی میں اوکرا، عربی میں بامیہ اور انگریزی میں لیڈی فنگر کہتے ہیں
بھنڈی کا پودہ تین سے پانچ فٹ لمبا ہوتا ہے اس کا تنا روئیدار اور پتے دندانے دار
ہوتے ہیں پھول بڑے نیلے رنگ کے ہوتے ہیں گھر کے باغیچوں میں اس کی کاشت آسانی سے کی جا سکتی ہے اس کی گھریلو فصل پورے سیزن میں کچن کی ضرورت پوری کر سکتی ہے اسے خشک کر کے بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے بھنڈی کا سالن بناتے وقت اسے زیادہ دیر بھونا نہ جائے آگ پر زیادہ دیر تک پکانے سے اس کے وٹامن اور مفید
اجزاء ضائع ہو جاتے ہیں بھنڈی میں نشاستہ، کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، سوڈیم،
گندھک، آیوڈین اور کئی اجزاء شامل
ہوتے ہیں بھنڈی کو کچا پکا جیسا بھی کھایا جائے اس سے آپ کو فائدہ ہی پہنچتا ہے یہ سبزی آپ کی صحت کے لئے کسی بھی طرح سے نقصان دہ نہیں ہے۔
بھنڈی کے بے شمار فوائد ہیں جن میں درج ذیل فوائد یہ ہیں۔
بھنڈی کے استعمال سے دمہ کا علاج ممکن ہے۔
اس کے علاوہ اس کے پانی سے آپ کا مدافعتی نظام بھی بہتر ہوتا ہے اور آپ کے گردے بھی ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔
اس کا پانی آپ کے کولیسٹرول کو بھی کنٹرول رکھتا ہے۔
بھنڈی کا پانی شوگر کے مریضوں کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہے اس کا پانی جسم میں موجود شوگر کو جذب کر لیتا ہے.
بھنڈی کے پانی سے شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے درج ذیل ٹوٹکہ اپنائیں۔
تازہ بھنڈیاں 4 عدد لے کر اس کا اوپری اور نچلا حصہ کاٹ دیں بھنڈی پر چھوٹے کٹ لگا دیں اور ان بھنڈیوں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں صبح اٹھنے کے بعد ناشتے سے تیس منٹ پہلے بھنڈی کا پانی پی لیں اس سے آپ کی شوگر بلکل کنٹرول ہو جائے گی۔
ایسے افراد جو مردانہ قوت سے بلکل محروم ہو چکے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ بھنڈیوں کی جڑ کا سفوف بنا کر اسے دودھ میں ملا کر پیا کریں روزانہ ایک گلاس آپ کو ایک نئی طاقت دے گا۔
حاملہ خواتین کے لئے بھنڈی کا استعمال بہت مفید ہے کیونکہ بھنڈی میں فولیٹ پایا جاتا ہے اور فولیٹ کی کمی کی وجہ سے حاملہ عورتوں کے ہونے والے بچوں میں شدید جسمانی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔
بھنڈی کا شمار بغیر نشاستے والی سبزیوں میں ہوتا ہے یعنی کہ ان میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار زیادہ نہیں ہوتی جیسا کہ
آلو میں اور ان کو کھانے سے خون میں شوگر کی مقدار میں اضافہ نہیں ہوتا اس لئے بھنڈی شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہت مفید غذاء ہے۔
بھنڈیوں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے آپ اس میں موجود نمکیات
اور وٹامن سے بھرپور فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
بھنڈی وزن کو کم کرنے کے لئے بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔
بھنڈی میں موجود فائبرز سے قبض کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے۔
بھنڈی کھانے سے السر اور جوڑوں کے درد میں بھی کمی اور آرام ملتا ہے۔
اس کے علاوہ بھنڈی کے استعمال سے پھیپھڑوں کے انفیکشن اور گلے کی خرابی بھی نہیں ہوتی۔
بھنڈی میں وٹامن اے پایا جاتا ہے وٹامن اے سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے اور جلد کی صحت بہتر رہتی ہے۔
بھنڈی میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے منہ کے کینسر میں کمی واقع ہوتی ہے۔
بھنڈی کھانے سے سردی اور زکام سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
گرمی کی وجہ سے بخار ہو جائے تو بھنڈیوں کا شوربہ پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
بالوں کو مضبوط اور چمکدار
بناتی ہیں بھنڈی
کا پانی کنڈیشنر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
بھنڈی کھانے سے زہنی خلفشار اور جسمانی کمزوری کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
ڈسکلیمر:
ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ
یا علاج کا حامل نہیں ہے۔
Disclaimer:
Every information is collected through different
sources only for your knowledge it does not
constitute professional medical advice or treatment.
0 Comments