Benefits of Pumpkinsکدو کے فائدے
Photo by Tom Leishman from Pexels
ہماری روزانہ کی بنیاد میں استعمال ہونے والی سبزیوں میں قدرت نے ان کے اندر بہت سی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بھی رکھی ہے اگر ہم مسلسل اور صحیح طریقے سے ان سبزیوں کا استعمال کریں تو یہ ہمیں بہت سی بیماریوں اور پریشانیوں سے محفوظ رکھتی ہیں گہرے سبز رنگ کی سبزیاں اہم غذائی خزانہ ہیں
کدو ان سبزیوں میں سے ایک ہے جو ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہت پسند تھی اس کی دو اقسام ہوتی ہیں گول والے کو کدو اور لمبے والے کو لوکی کہتے ہیں اس کے اجزاء میں وٹامن اے، بی اور سی ہوتے ہیں اس کا مزاج سرد تر ہے بعض لوگ کدو میں دال ملا کر پکاتے ہیں اس کے فائدے اور استعمالات درج ذیل ہے۔
کدو کے فوائد
سب سے پہلی بات تو یہ کہ جس سبزی کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پسند فرمایا اس کو کھانا سنت ہے اور یقیناً اس میں شفاء بھی ہے فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کے السر کی بیماری میں کدو کھانا بہت مفید ہے لیکن مصالحے زیادہ نہ ہوں۔
بلڈ پریشر اور خون کی گرمی دور کرتا ہے۔
دل و دماغ کو قوت بخشتا ہے۔
کدو کے بیج کا تیل نکالا جاتا ہے جو سر کے بالوں کو بڑھاتا ہے اور طاقتور بناتا ہے۔
کدو کھانے سے جسم میں قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔
:ڈسکلیمر
ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔
Disclaimer:
every information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.
0 Comments