آڑو کے فائدے


Benefits of Peach - Aaru Ke Faiday in Urdu

آڑو کے فائدے

میٹھا، رسیلا اور مہک سے لبریز آڑو مختلف ذائقوں کے ساتھ بہت ہی پسند کیا جاتا ہے ۔ اس پھل کا آبائی وطن چین ہے۔

اسے میٹھوں ، سلاد جیم اور جیلی میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ آڑو کو بنیادی طور پر ذائقے کی اضافی کے طور پر مانا جاتا ہے ، یعنی یہ ایک لذیذ پھل جو انسانی صحت کے لئے خوراک کا درجہ رکھتا ہے ۔


آڑو موسمِ گرما میں کثرت سے پیدا ہونے والا خشک و سرد فروٹ ہے اس میں وٹامن اے اور پوٹاشیم سمیت کئی غذائی اجزاء کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ دیگر اجزاء میں وٹامن بی، رائبوفلاوین، نیاسین، وٹامن سی، کیلشیم، آئرن، فاسفورس، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس بھی شامل ہیں 100 سو گرام آڑو جسم کو 45 پینتالیس کیلوریز مہیاء کرتا ہے آڑو جلد کو صحت مند بنا کر اس کی رنگت کو نکھارتا ہے۔


آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ مضبوط آنکھوں کے لیے ماہرین نے اس کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے ۔ بیٹا کیروٹین کے مجموعے کے ساتھ جسم کو تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھاتا ہے اور ساتھ ہی آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بناتا ہے ۔ 


یہ پڑھیں: صحت کے لئے سیب کے فائدے


آڑو جسم میں موجود زہریلے مادوں کے خاتمہ کے لیے مفید ہے ۔ اس میں موجود غذائی ریشے اور پوٹاشیم گُردوں کو بہتر کرتے ہیں ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کے غذائی اجزاء السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں اور یہ گردوں کی صفائی کے لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے ۔


آٹو پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلانے میں مفید پایا گیا ہے ہے اور وٹامن A سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کینسر سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے یہ 80 فیصد سے زائد پانی اور فائبر اجزاء کی بھرپور مقدار کی وجہ سے وزن پر قابو پانے کے خواہشمند افراد کے لیے بھی بہترین خیال کیا جاتا ہے طبی ماہرین اسے قبض کشاء پھل قرار دیتے ہیں جبکہ یہ جسم میں غدود اور رسولی کے پیداور روکنے میں بھی مفید ہے جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کثرت سے اس کا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کے جوڑوں کا درد بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔


ڈسکلیمر:

ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔


Disclaimer:

Every information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.


  • Peach Benefits for Skin
  • Peach Benefits for Hair
  • Peach Benefits in Pregnancy
  • Peach Leaves Benefits 

Post a Comment

0 Comments