Benefits of Ridge Gourd, Luffa - Tori Ke Faiday in Urdu
توری کے فائدے
اس میں فولاد کے اجزاء بکثرت پائے جاتے ہیں اس طرح جسم سے خون کی کمی پوری ہو جاتی ہے توری کی ایک قابل ذکر خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ ہلکی ہونے کی بنا پر جلد ہضم ہو جاتی ہے ایسے حضرات کے لئے بھی یہ موزوں غذاء ہے جن کا معدہ کمزور ہو۔
قدرت ہر موسم میں انسانی جسم کی ضرورت کے مطابق پھل اور سبزیاں پیدا فرماتی ہے موسمی پھلوں کے علاوہ موسمی سبزیوں کو بھی استعمال کرنا چاہیے سبزیاں پکانے کے لئے اس میں گھی قلیل مقدار میں استعمال کرنا چاہیے اور سبزیاں ہلکی آنچ پر پکائیں انہیں بطور دوا نہیں بطور غذاء استعمال کریں موسم گرما کی سبزیوں میں توری لذیذ اور مفید غذائی اجزاء سے بھرپور ہے اسے کالی توری اور گھیاتوری سے بھی موسوم کرتے ہیں ایران کے نفیس مزاج باشندے اس سبزی کو بہت پسند کرتے اور اس کو شاہ توری نام سے یاد کرتے ہیں۔
فوائد و استعمال
توری پکاتے وقت اس کا چھلکا اتارنا نہیں چاہیے اس میں حیاتین اور دیگر قوت بخش اجزاء ہوتے ہیں پکاتے وقت اس میں ٹماٹر ڈالیں اور سرخ مرچ کم استعمال کریں غذائی افادیت کے علاوہ توری کے اس کے طبی فوائد بھی ہیں قبض اس دور کا عام مرض ہے کیونکہ قبض سے کئی دوسرے امراض جنم لیتے ہیں اس کے ازالہ کے لئے مریض کو قبض کشاء دوا استعمال کرائی جائے تو طبیعت اس دوا کی عادی ہو جاتی ہے قبض کا بہترین علاج ایسی غذائیں ہیں جنہیں کھائیں تو جن سے قبض خودبخود ٹھیک ہو جائے توری ایسی ہی قسم کی دوا ہے کہ رات کو سوتے وقت ایک پاؤ پکی ہوئی توری کھانے س قبض خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے اس کے علاوہ یہ تیزابی مادوں کے لئے بھی موثر غذائی دوا ہے۔
طب یونانی کے رو سے اس کا مزاج سرد تر ہے بدن کی خشکی، گرمی دور کرتی ہے پیشاب آور ہے اس طرح یہ بدن سے فاسد مادوں کو خارج کر دیتی ہے بخار کی حالت میں بواسیر کے زریعہ اور پیشاب میں خون آنے کی صورت میں توری سرخ مرچ کے بغیر پکا کر کھائیں تو فائدہ ہوتا ہے۔
توری جسم کی جلن، چہرے پہ زردی اور توہم پسندی کی کیفیت میں بھی مفید دوا ہے اس علاوہ کے دل میں تقویت پیدا کرتی ہے دماغی کام کرنے والوں اور طلباء کے لئے عمدہ غذاء ہے جو لوگ خون کی کمی کا شکار ہیں انہیں بھی یہ بکثرت استعمال میں لانی چاہیے اس میں فولاد کے اجزاء بکثرت پائے جاتے ہیں اس طرح بدن سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے توری کی ایک قابل ذکر خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ ہلکی ہونے کی بنا پر جلد ہضم ہو جاتی ہے ایسے حضرات کے لئے بھی یہ موزوں غذاء ہے جن کا معدہ کمزور ہو اس غلط فہمی کا ازالہ بھی ضروری ہے کہ جو افعال و خواص اوپر بیان کیے گئے ہیں یہ کالی توری یا گھیاتوری کے ہیں۔
:ڈسکلیمر
ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔
Disclaimer:
Every information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.
0 Comments