Benefits of Watermelon in Urdu
تربوز کے فائدے
Photo by Anfisa Eremina from Pexels
غذائی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ تربوز موسم گرما کی شدت اور لو کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے تربوز پیشاب آور
ہے۔ یہ معدے کی سوزش اور پیشاب کی جلن کو ختم کرتا ہے صفرا کی شکایت میں خاص طور پر مفید ہے تربوز کو کھانا کھانے
سے فوراً پہلے یا فورا بعد استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
کھانا کھانے کے فوراً بعد اس کا کھانا بعض اوقات سخت مضر ہو جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کھانا میدے میں کچھ دیر پڑا رہتا ہے اور رفتہ رفتہ آگے بڑھتا ہوا ہضم و جزب ہوتا رہتا ہے۔
جبکہ تربوز قدرتی گلوکوز ہے جو نہایت تیزی سے ہضم و جذب ہوتا ہے لیکن اس کے ہضم و جذب ہونے میں جب کچھ دیر پہلے کھایا ہوا کھانا رکاوٹ بنتا ہے اور اسے تیزی سے ہضم و جزب نہیں ہونے دیتا تو معدے اور آنتوں میں فساد برپا ہو جاتا ہے۔ جو بد ہضمی اپھارہ اور دستوں کی شکایت پیدا کر سکتا ہے اس لئے تربوز کھانا کھانے کے دو تین گھنٹے بعد کھانا چاہیئے۔
تربوز
کی طبی خصوصیات
موسم گرما میں نظام ہضم کمزور ہوجاتا ہے اس موسم میں اگر پیاس کی صورت میں بہت زیادہ مقدار میں پانی پی لیا جائے تو پیٹ پھول جاتا ہے۔
مثانے پر بوجھ محسوس ہوتا ہے اور بعض اوقات کھانا درست طریقے سے ہضم نہیں ہوتا ایسی صورت میں پیاس بجھانے کے لئے تربوز خوا کتنی زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے اس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
یہ فوراً ہضم ہو جاتا ہے اس کے کھانے کے کچھ دیر بعد ڈکار آ جاتی ہے بدہاضمہ پیدا نہیں ہوتا پیٹ نہیں بھولتا بلکہ تھوڑی دیر بعد پیشاب خوب کھل کر آتا ہے اور زائد پانی خارج ہو جاتا ہے جبکہ گلوکوز جسم میں جذب ہو کر توانائی فراہم کرتا ہے۔
نظام
ہاضمہ میں بہتری
تربوز نظام ہضم کی اصلاح کرتا ہے ہے اگر اسے کھانے سے قبل اس پر سیاہ مرچ زیرہ اور کالا نمک پیس کر چھڑک لیا جائے تو یہ نہ صرف زیادہ لذیذ ہو جاتا ہے بلکہ ہاضمے کی بہترین دوا بھی بن جاتا ہے۔
تربوز
کو اس طرح کھانے سے بھوک خوب چمک جاتی ہے اور کچھ دیر بعد کھایا جانے والا کھانا اچھی
طرح ہضم ہو جاتا ہے ہے۔
تربوز کھانے کے فوراً بعد خون میں پانی اور گلوکوز کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے گلوکوز کو خلیات میں تیزی سے سے جذب ہو کر کمزوری اور سر درد اور گھبراہٹ کی علامات کو ختم کر دیتا ہے۔
جبکہ پانی دوران خون میں شامل ہو کر کر رگوں میں گردش کرتا ہوا ہوا بالآخر گردے میں پہنچ جاتا ہے جہاں خون کی صفائی ہوتی ہے اور اور پانی کی زائد مقدار پیشاب کے راستے خارج ہو جاتی ہے۔
گردے خون میں موجود پانی کی زیادہ مقدار کو پیشاب میں تبدیل کرکے مثانے میں بھیج دیتے ہیں اور اس طرح خون میں پانی کا تناسب بھی درست رہتا ہے اور خون کی صفائی بھی ہو جاتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں تربوز کھانے سے جسم میں موجود زائد پانی پیشاب کے راستے خارج ہو جاتا ہے جبکہ لو بلڈ پریشر ہونے کی صورت میں یہ دل کو فرحت بخشتا ہے اور کلیات میں توانائی کے لیے گلوکوز پہنچاتا ہے۔
تربوز کھانے کے بعد اس کا سارا پانی پیشاب کی صورت میں خارج نہیں ہو جاتا بلکہ کچھ مقدار آنتوں میں جلد ہو جاتا ہے ہے جو اجابت کے ساتھ شامل ہو جاتا ہے یوں اجابت کی خشکی دور ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے آنتوں میں فضلے کو خارج کرنے کی تحریک پیدا ہوتی ہے۔
چنانچہ
یہ قبض میں بھی بہت مفید ہے اگر چند دن مسلسل تربوز کھایا جائے تو قبض کی شکایت بالکل
ختم ہو جائے گی۔
تربوز پیشاب کی جلن اور سوزش میں مفید ہونے کے علاوہ وہ ایسے بخاروں میں بھی مفید ہے جو زیادہ وقت تک دھوپ میں چلنے پھرنے سے پیدا ہو جاتے ہیں۔
تربوز کا استعمال حلق کی خراش کو ختم کرتا ہے اس کے بیجوں کی گری جسم کی عام کمزوری کے لیے بہت مفید ہے۔
دبلے
پتلے اور کمزور جسم والے افراد کے لیے یہ بہترین دوا ہے۔
نیدرلینڈ میں کی جانے والی ایک ریسرچ سے ظاہر ہوتا ہے کہ سانس کی تکلیف کے لئے تربوز کھانا مفید رہتا ہے تربوز میں پایا جانے والا گیلوٹا تھیوان ناک کی اس تکلیف کو دور کر دیتا ہے گیلوٹا تھیوان تربوز کے علاوہ وہ گریپ فروٹ، سنگتروں، دہی اور سبز ترکاریوں میں بھی ہوتا ہے۔
اس سے پھیپھڑے، سانس کی نالی، ناک اور حلق مضر مضحکہ خیز سے صاف رہتے ہیں اس تکلیف میں رطوبت ناک میں جمع رہتی ہے اور سبز یا زرد رنگ کی رطوبت کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔
سر کے علاوہ آنکھوں کے پچھلے حصے اور ناک کے دونوں طرف درد اور تکلیف ہوتی ہے یہاں تک کہ درد کی ٹسیں دانتوں تک پہنچتی ہیں۔ حملے کی شدت کے وقت مرغی کے شوربے سے اٹھتی ہوئی بھاپ سونگھنے، اس سے غرارے کرنے اور پینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس شوربے میں مرغی کے گوشت سے شامل ہونے والے داغ سے جسم گیلوٹا تھیوان تیار کرتا ہے۔
حکیمی طریقہ علاج کے تحت تربوز کے پانی سے تیار ہونے والا لاؤق بھی جمی ہوئی نزلہ رطوبت کے اخراج کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
Disclaimer:
Every information is collected through different sources
only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or
treatment.
ڈسکلیمر:
ہر معلومات
مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئے حاصل کی جاتی ہے ۔ یہ پیشہ ورانہ طبی
مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔
0 Comments