Turmeric Benefits in Urdu - Beauty Tips in Urdu - Haldi Ke Faiday in Urdu


Turmeric Beauty Tips in Urdu 

ہلدی کے فائدے


قدرتی کلینرز

تھوڑا سا کچا دودھ میں چٹکی ہلدی ملائیں اور اسے ہونٹوں اورچہرے پر لگائیں دودھ اور ہلدی کا یہ مکسچر قدرتی کلینرز کا کام کرتا ہے خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گلابی بنا دے گا۔


پھٹی ہوئی ایڑھیوں کے لئے

پھٹی ہوئی ایڑھیوں کے لئے تین کھانے کے چمچ ہلدی میں ایک چمچ ناریل کا تیل یا کسٹر آئل ڈال کر اس کا پیسٹ بنائیں اور اسے ایڑھیوں پر لگائیں اس سے صرف ایڑھیاں ٹھیک ہوں گی بلکہ پھٹنے کی وجہ سے ہونے والے درد میں بھی فوری آرام ملے گا اس کے علاوہ اس نسخے کا استعمال انگلیوں کے درمیان پیدا ہونے والے انفیکشن کو بھی روکنے میں مدد کرتا ہے اس کو اس وقت تک استعمال کریں جب تک ایڑھیاں اچھی حالت میں نہ آ جائیں۔


آنکھوں کے گرد جھریاں

ہلدی کا استعمال آنکھوں کے گرد جھریوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ سیاہ حلقوں کو بھی غائب کر دیتا ہے تھوڑی سی مقدار میں گنے کا رس لیں اور اس میں چٹکی ہلدی ملائیں اور چہرے پر لگائیں یہ جھریوں کے خاتمے کے لئے بہترین قدرتی نسخہ ہے اس کے علاوہ 2 کھانے کے چمچ لسی میں چٹکی ہلدی ملا کے کریم بنا لیں اب اسے آنکھوں کے اردگرد لگائیں اور تقریباً بیس منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اس کریم کو ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ ضرور استعمال کریں۔


ہلدی خشک جلد کے لئے

خشک و بے رونق اور کھردری جلد کے لئے ایک عدد انڈے کی سفیدی میں دو قطرے زیتون کا تیل ایک تازہ لیموں کا رس تھوڑا سا عرق گلاب اور چٹکی بھر ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اب اس مکسچر کو چہرے گردن کہنیوں اور گھٹنوں پر لگائیں اور خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھوئیں اس نسخہ کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے جلد کی سیاہی اور خشکی دور ہو جائے گی۔


ہلدی چکنی جلد کے لئے

چہرے سے چکنائی اور گردوغبار صاف کرنے کے لئے 2 کھانے کے چمچ دودھ میں 2 قطرے لیموں کا تازہ رس 2 کھانے کے چمچ صندل پاؤڈر اور چٹکی بھر ہلدی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کریں اور پھر چہرے پر لگائیں جب یہ ماسک پوری طرح سے خشک ہو جائے تو چہرے کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔


ہلدی کا فیس پیک

آدھا کپ کھٹی دہی میں 1 کھانے کا چمچ ہلدی پاؤڈر ملا کر اس کا پیسٹ بنائیں اب اسے ہاتھوں، بازوؤں اور ٹانگوں پر لگا کر مساج کریں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں لیکن صابن کا استعمال نہ کریں دہی کی جگہ آپ جو کا آٹا بھی استعمال کر سکتے ہیں یہ شاندار پیک آپ کے ہاتھوں اور باقی حصوں کو نرم و ملائم اور چمکدار بنا دے گا اور جلد کی رنگت بھی نکھر جائے گی۔


غیر ضروری بالوں کے لئے

پرانے وقتوں میں ہاتھوں اور چہرے کے غیر ضروری بالوں سے چھٹکارا پانے کے لئے ہلدی کا استعمال کیا جاتا تھا حسب ضرورت ہلدی کے پیسٹ میں چند قطرے نیم گرم ناریل کا تیل شامل کر کے اس پیسٹ کو جلد پر استعمال کریں یہ جلد کے اضافی اور غیر ضروری بالوں کی نشوونما کو کم کر دے گا اور جلد بھی نرم و ملائم اور نکھری نکھری دکھائی دے گی۔


جلد میں چمک کے لئے

تھوڑے سے صندل پاؤڈر میں چٹکی بھر ہلدی اور چند قطرے کھانے پکانے کا تیل شامل کر کے اس کا پیسٹ بنائیں اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور تقریباً پندرہ یا بیس منٹ کے بعد تھوڑے پانی سے منہ دھو لیں چہرے پر بلا کی چمک پیدا ہو جائے گی۔


بالوں کی خشکی کے لئے

حسب ضرورت زیتون تیل میں تھوڑی ہلدی ملائیں اور اس مکسچر کو سر کی کھوپڑی پر لگائیں اور چھوڑ دیں پندرہ منٹ کے بعد اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔


چھائیوں کے لئے

ہلدی اور لیموں کے مکسچر کو چہرے کے متاثرہ حصے پر لگائیں اور بیس منٹ کے بعد منہ دھو لیں۔

مردہ خلیات کے لئے

تھوڑے سے جو یا مکئی کے آٹے میں آدھا چمچ ہلدی پاؤڈر اور پانی شامل کر کے اس کا پتلا سا پیسٹ بنا لیں اور اسے جسم پر لگا کر آہستگی کے ساتھ اسکرب کریں اس پیسٹ کو نہاتے وقت لگائیں اس کا باقاعدہ استعمال نہ صرف مردہ خلیات کو ہٹانے میں معاون ثابت ہو گا بلکہ اس سے جلد بھی نرم و ملائم بے داغ اور چمکدار ہو جائے گی۔


ڈسکلیمر:

ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔

Disclaimer:

Every information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.

Post a Comment

0 Comments