Benefits of Bitter Gourd - Karelay Ke Faiday


Benefits of Bitter Gourd

کریلے کے فائدے

Benefits of Bitter Gourd
Photo by Joshimer Biñas from Pexels

آئرن، کیلشیم، فاسفورس، پروٹین، انسولین، وٹامن بی اور سی اس کے اجزاء ہیں شوگر کے لیے یہ سبزی بہت مفید ہے جوڑوں اور گھٹنوں کا درد دور کرتا ہے بلغم کو دور کرتا ہے پیٹ کے کیڑے مارتا ہے فالج، لقوہ اور یرقان کے لیے بہت مفید ہے۔


تازہ کریلے کا رس سات تولہ کو دو تولہ شہد میں ملا کر پینا جگر کے لئے مفید ہے۔

تبخیر معدہ کے لیے مفید ہے۔

کریلے کے بیج روغن بادام میں میں گھوٹ کر لگائیں زخم مندمل ہو جائے گا۔

کریلے کے نمکیات انسانی مشینری میں اس کمی کا بھی تدرک کرتے ہیں جو پسینے کی صورت میں نمک خارج ہونے سے پیدا ہوتی ہے جن حضرات کا معدہ خراب، گیس کی خرابی، بے چینی، تھکن، پاؤں جلنا اور پنڈلیاں بوجھل رہتی ہو ان کے لئے ایک آسان نسخہ ہے۔

ایک چھٹانگ سے پانچ چھٹانگ تک حسب عمر و برداشت تابع کریلے رات کو باہر آسمان تلے رکھ دیے جائیں اور صبح بغیر چھلکے اتارے اور بیج نکالے پانی نکال کر پی لینا چاہیے اس میں وٹامنز، آئرن اور نمکیات وافر مقدار میں ہوتے ہیں۔ 


آنکھوں کی روشنی ٹھیک کرتا ہے۔

روزانہ کریلے کا جوس پینے سے آپ کی آنکھوں کی کئی طرح کی بیماریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں کریلے میں بی کروٹین اور وٹامن اے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے آنکھوں کی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن سی بھی آنکھوں کے لئے بہت فائدے مند ہے۔


بھوک بڑھاتا ہے

بھوک نہ لگنے پر جسم کو بھرپور غذائیت نہیں مل پاتی ہے جس وجہ سے صحت سے جڑے کئی مسئلے پیدا ہو جاتے ہیں اس لئے کریلے کا جوس روزانہ پینا چاہیے اس طرح آپ کا ہاضمہ درست ہو جاتا ہے اور بھوک بڑھتی ہے۔


ہاضمہ درست کرتا ہے

کریلے کا جوس کمزور ہاضمے کو دور کرتا ہے اور بد ہاضمے کو دور کرتا ہے اچھے ہاضمہ کے لیے ہفتے میں ایک بار کریلا ضرور کھائیں۔


خون کو صاف کرتا ہے

کریلے کا جوس جسم میں خون کو صاف کرنے کا کام انجام دیتا ہے اور روزانہ کریلے کا جوس پینے سے دانوں سے بھی نجات ملتی ہے۔


خون میں شوگر لیول کو کم کرتا ہے

اپنے شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے لئے تین دن تک روزانہ صبح خالی پیٹ کریلے کا جوس پیئیں یہ انسولین کو کام میں لے کر شوگر لیول کو کم کرتا ہے۔



:ڈسکلیمر

ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔

Disclaimer:

every information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.

Post a Comment

0 Comments