Benefits of Spanish - Palak Ke Faiday


Benefits of Spinach
پالک کے فائدے
Benefits of Spinach - Palak Ke Faiday
Photo by Jacqueline Howell from Pexels

پالک کو ہر کوئی پسند کرتا ہے اور پاکستان میں یہ سبزی بڑے شوق سے پکائی اور کھائی جاتی ہے پالک ہم مرغ، آلو، پنیر، میتھی اور ساگ کے ساتھ ملا کر پکا سکتے ہیں اس کے علاوہ دال چنہ کے ساتھ بھی اگر پکائی جائے تو بہت ذائقہ دار بنتی ہے بہت سے لوگ پالک کو مفید نہیں سمجھتے شاہد اس لئے اسے سبزیوں میں کم اہمیت دی جاتی ہے لیکن امید ہے کہ یہ مضمون پڑھنے کے بعد آپ اس کی افادیت سے آگاہ ہو جائیں گے اور پالک کو اپنے روزمرہ کے کھانوں میں لازمی شامل کریں گے۔


پالک میں وٹامن اے، وٹامن کے، وٹامن ای، زنک، میگنیشیم، فائبر، آئرن، پروٹین اور کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے اور یہ تمام اجزاء انسانی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں پالک کی ایک یہ بھی خصوصیت ہے کہ یہ سارا سال مارکیٹ میں دستیاب رہتی ہے اور پالک کا مزاج سرد تر ہے پالک زود ہضم سبزی ہے ہر مزاج کے لوگوں کے لئے مفید ہے لیکن سرد مزاج لوگ گوشت کے ساتھ پکا کے کھائیں کیونکہ یہ خود سے ایک سرد مزاج سبزی ہے اس کے علاوہ آپ پالک کے پکوڑے بن سکتے ہیں اس کے علاوہ اس کو کچا سلاد کے طور پر بھی کھایا جا سکتا ہے اس کے علاوہ مولی کے پتوں کے ساتھ کاٹ کر پکایا جا سکتا ہے ایک بات یاد رکھیں کہ پالک کو پکانے سے پہلے اچھی طرح صاف ضرور کیا جائے۔


پالک کے فوائد

پالک ذود ہضم ہے۔


اس کا متواتر استعمال قبض کو ختم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔


پالک کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔


آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتی ہے۔


جسم کے مدافعتی نظام کو طقویت دیتی ہے۔


بلند فشار خون کم کرنے میں مدد گار ہوتی ہے۔


جلد کو چمکدار بناتی ہے۔


پالک معدے کی جلن اور سوزش کو ختم کرتی ہے۔


پالک پیشاب آور سبزی ہے۔


 مثانے کی پتھری کو نکالنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔


اگر پیشاب جل کر آتا ہے تو اس کا کھانا فائدے مند ہوتا ہے۔


ہماری آنتوں کو نرم کرتی ہے جس وجہ سے قبض ختم ہو جاتی ہے۔


پالک کھانے سے پٹھے ہوتے ہیں۔


خون میں شوگر سطح کو اعتدال پے رکھتی ہے۔


پالک میں کم کیلوریز ہوتی ہیں لیکن یہ تمام اجزاء سے بھرپور ہے۔


کولیسٹرول کے لیول کو نارمل رکھتی ہے۔


ہمارے دماغ کے فنکشن کو بڑھا دیتی ہے۔


انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


پالک کا استعمال نزلہ، زکام اور بخار میں کرنا مفید ہوتا ہے۔


:ڈسکلیمر

ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔

Disclaimer:

every information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.

Post a Comment

0 Comments