Benefits of Betroot - Chukandar Ke Faiday


Benefits of Beetroot
 چقندر کے فائدے

چقندر قبض کشاء سبزی ہے گیس تحلیل کرتی ہے جسم کے لئے غذائیت ہے عام طور پر عورتیں چقندر کو ابال کر اس کا پانی پھینک دیتی ہیں تاکہ اس کا کھارا پانی دور ہو جائے اس طرح اس کا سالن تو مزے کا بنتا ہے لیکن غذائیت کم ہو جاتی ہے جوڑو کا درد، سر درد، بواسیر اور پرانی قبض کے لئے بھی چقندر بہت مفید ہے ایک درمیانہ چقندر پتے سمیت کاٹ کر 2 کپ پانی میں ابالیں اور چھان ایک پیالی نہار منہ پینے کے چقندر کے فوائد حاصل ہوتے ہیں صرف چقندر کاٹ کر ابال کر اس کا پانی پیالی بھر پینا بھی مفید ہے اس ست پرانی قبض دور ہو جاتی ہے اور بواسیر کی شدت میں کمی آ جاتی ہے۔


خشکی کے لئے

ایک چقندر پتوں سمیت پانی میں ابال کر سر پر خوب ملیں آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں ہفتے میں دو بار یہ عمل کریں اس سے خشکی دور ہو جائے گی۔


چقندر کا تیل

دو بڑے چقندر لے کر انہیں کاٹ لیں گول کر کے 1 کلو سرسوں کے تیل میں خوب جلائیں جب سیاہ ہو جائیں تو اتار کر ٹھنڈا کر کے چھان لیں یہ تیل سر میں روزانہ لگائیں اس سے بال مضبوط اور گھنے ہوں گے۔


سر درد کے لئے

چقندر کا عرق نکال کے ناک میں ٹپکانے سے سر درد اور کئی دفعہ دانت درد بھی ٹھیک ہو جاتا ہے اس کے علاوہ دماغ بھاری رہتا ہے اور سر میں درد ہو تو ایک درمیانہ چقندر لیں اور ہلکا سا چھیل کر کتلے کر کے اور نرم نرم پتے کاٹ کر ایک گلاس پانی میں ابالیں 3 سے 4 جوش آنے پر اتار لیں حسب ذائقہ چینی، نمک ملا کر کتلے کھائیں اور پانی پی لیں چند روز میں فائدہ ہوگا۔


سیاہ دانوں اور چھائیوں کے لئے

چقندر کو پانی میں ابال کر اس پانی سے منہ دھوئیں یا منہ پر روئی سے یہ پانی لگا کر 5 منٹ بعد دھونے سے فائدہ ہوتا ہے اس کے متواتر استعمال سے داغ دور ختم جاتے ہے۔


جوڑوں کے درد کے لئے تیل

چقندر لے کر دھو لیں پتوں سمیت اس کا 1 کلو پانی نکالیں اسی طرح ارنود کے پتوں کا آدھا کلو پانی نکالیں اب تلوں کا تیل ڈیڑھ کلو لیں اور اس میں یہ پانی ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو اتار کر کپڑے سے چھان لیں جوڑوں پر مالش کرنے سے ورم آہستہ آہستہ دور ہو جاتی ہے اور درد میں آرام آتا ہے پسلیوں کے درد میں بھی اس تیل کی مالش آرام دیتی ہے کان میں دانہ ہو اور درد کرتا ہو تو اس تیل کے 2 سے 4 قطرے کان میں ڈالنے سے آرام آ جاتا ہے دن می میں تین بار ڈال سکتے ہیں۔


توانائی بخش سالن

½ کلو گوشت میں 1 کلو چقندر کاٹ کر نرم پتوں سمیت پکائیں گوشت بھون کر چقندر ڈالیں پک جانے پر گرم مصالحہ، ہری دھنیا، ڈال دیں سالن تیار ہے۔



Disclaimer:

every information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.

:ڈسکلیمر

ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments