Benefits of Carrot
گاجر کے فائدے
گاجر تقریباً تمام ممالک میں بہت پسندیدہ سبزی تصور کی جاتی ہے اور یہ بہت ہی مقوی غذاء ہے۔ گاجر کے سبز پتوں میں پروٹین، معدنیات اور وٹامنز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو صحت کے لئے بہت ہی مفید ہوتے ہیں۔ گاجر کو دو طرح کی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک ایشیائی گاجر ہوتی ہے ، گہرے رنگ، لمبی میٹھی ہوتی ہیں جب کہ دوسری یورپی گاجر ملائم اور کم ریشہ کے ساتھ بہتر جسامت کی حامل تصور کی جاتی ہے۔ گاجر وٹامن اے کا بہت ہی اچھا ذریعہ ہے۔ گاجر میں وافر مقدار میں سوڈیم، سلفر، کلورین اور کچھ مقدار میں میں آیوڈین ہوتی ہے۔ گاجر کو استعمال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ گاجر کو چھیلنے سے اس کے معدنی اجزاء کے ضائع ہو جانے کا اندیشہ ہوتا ہے اس لئے گاجر کو بغیر چھیلے ہی استعمال کرنا چاہیئے۔
گاجر کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں
گاجر میں موٹ کھاری اجزاء جسم میں خون صاف رکھتے ہے۔
یہ بدن کی نشونما کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں تیزابیت پیدا کرتی ہے۔
اس کے جوس کو "کرشماتی مشروب" کہا جاتا ہے بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں مفید ہے۔
اس کا جوس آنکھوں کے لئے توانائی بخش ہوتا ہے۔
انسانی جسم کو تروتازہ رکھنے میں گاجر بہت ہی معاون ثابت ہوئی ہے۔
کھانے کے بعد گاجر کو چبا کر کھانے سے منہ میں پائے جانے والے جراثیم ہلاک ہو جاتے ہیں مسوڑھوں سے خون بند ہوجاتا ہے اور دانتوں کا انحطاط رک جاتا ہے۔
ہاضمے کی خرابیوں کو دور کرنے میں یہ معاون ثابت ہوتی ہے۔معدے کے السر کو اس کا استعمال روکتا ہے اور ہاضمے کی تمام بیماریوں سے نجات دیتا ہے۔
چھوٹی اور بڑی آنت کی بہت سی بیماریوں میں موثر ہے۔
گاجر اور پالک کا جوس ملا کر پینے سے قبض رفع ہو جاتی ہے اور آنتڑیاں صاف ہو جاتی ہیں۔
دوران اسہال اس کا جوس نمکیات و پانی کی کمی پورا کرتا ہے۔
پیٹ کے کیڑوں کے لئے گاجر کا جوس مفید ہے۔
اس کا حلوہ جسم کو طاقت دیتا ہے۔ دل کے امراض میں فائدے مند ہے روزانہ گاجر کے جوس کا 1 گلاس پینے سے دل کا عارضہ نہیں ہوتا۔
گاجر میں تقریباً سبزیوں میں سے وافر غذائیت ہوتی ہے۔
اس کا مربہ سونے یا چاندی کے ورق کے ساتھ کھانا فرحت بخش اور مقوی ہوتا ہے۔
اس کے جوس کا 1 گلاس کچھ گری بادام کے ساتھ روز صبح پئیں تو طاقت دیتا ہے اگر سردی زیادہ ہو تو تھوڑا گرم کر لیں۔
اس کا حلوہ زیادہ تر زرد گلابی گاجر سے بنایا جاتا ہے یہ حلوہ 1 سے ½1 چھٹانک سے زیادہ کھانا نہیں چاہیے کیونکہ وہ دوا نہیں رہتا غذاء بن جاتا ہے۔
گاجر کا حلوہ دماغی، جسمانی طاقت کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے۔
اس کا اچار نمک، مرچ، اور رائی ملا کر بنتا ہے معدے کو طاقت اور جگر و تلی کے امراض کے لئے مفید ہوتا ہے کھانا کھانے کے وقت اس کا تھوڑا استعمال کرنا مفید ہے۔
سینے اور کھانسی کے درد میں بہترین ہے۔
گاجریں دماغی پریشانی، وہم کو دور کرتی اور روح کو تازگی بخشتی ہیں۔
خفقان، دل کے امراض کے لئے اس کو بھوبھل میں دبا کر نرم کیا جائے پھر اسے چیر کر رات کو شبنم میں رکھیں اور صبح کو روح کیوڑہ سور چینی ملا کر کھائی جائے بے حد مفید ہے۔
احتیاط
گاجر دیر ہاضم ہےاور پیٹ میں درد کرتی ہے ہمیشہ نمک، چینی، گرم مصالحہ لگا کر کھانی چاہیے اس کو مناسب مقدار میں کھانی چاہیے مولی اور گاجر ایسی سبزیاں ہیں جنہیں کھانے سے پہلے دھونا چاہیے، خشک کر کے کھانی چاہیے ورنہ کھانسی کر سکتی ہیں زیادہ کھانے سے پیٹ میں ہوا پیدا کرتی ہے۔
:ڈسکلیمر
ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔
Disclaimer:
every information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.
0 Comments