Benefits of Cucumberکھیرے کے فائدے
کھیرے کے استعمال سے تیزابیت اور السر سے بچاؤ ممکن ہے جاپان میں کی گئی تحقیق کے مطابق کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو معدے کے جلن تیزابیت اور السر سے بچاتے ہیں۔
کھیرے میں کاربوہائیڈریٹ، پروٹین اور کیلشیم کی خاصی مقدار ہے جس کی وجہ سے معدے میں جانے والی غیر ہاضم غذاء اور تیزابیت والے اجزاء آسانی سے تحلیل ہو جاتے ہیں اور السر سے بھی بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔
نہار منہ ایک گلاس کھیرے کا جوس پینا نا صرف صحت بخش ہے بلکہ موٹاپے کو قابو کرنے میں بھی مدد ملتی ہے کھیرے میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے جسم میں پانی کی مقدار برابر رہتی ہے اس میں وٹامنز کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے جو نا صرف دماغی کارکردگی میں توازن پیدا کرتی ہے بلکہ اس کا باقاعدہ استعمال ڈپریشن کی وجہ سے نیگیٹو اثرات مرتب نہیں ہونے دیتا افزائشِ حسن کے لئے چہرے پر کھیرے کا ماسک کیا جاتا ہے جگر اور مثانے کی گرمی دور کرتا ہے مثانے میں پتھری نہیں بننے دیتا کھیرا وٹامنز اور منرلز کا ایک مجموعہ ہے کھیرا آپ کے وزن کو کم کرتا ہے موسمِ گرما میں کھانے سے آپ کا جسم تروتازہ رہتا ہے جسم کو مختلف بیماریوں کا شکار ہونے سے بچاتا ہے اس میں موجود غذائی اجزاء کام کاج کے دوران انرجی فراہم کرتے ہیں۔
:ڈسکلیمر
یہ سائٹ آپ کی صحت کے بارے میں عمومی معلومات فراہم کرتی ہے۔ مزید معلومات اور علاج کے لئے برائے مہربانی اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Disclaimer:
This site provides general information about your health. For more information and treatment, please contact to your doctor.
0 Comments