Benefits of Plum - Aalu Bukhara Ke Faiday


Benefits of Plum
آلو بخارے کے فائدے

یہ ہمالیہ کے دامن یعنی پہاڑی علاقوں میں مثلاً جموں وکشمیر، شملہ، ہماچل پردیش کے علاوہ پاکستان جموں وکشمیر کے بعد صوبہ بلوچستان میں بکثرت پیدا ہوتا ہے لیکن ایرانی یا افغانی کو اچھا ذائقہ دار سمجھا جاتا ہے۔

اقسام

آلو بخارا بساتی اور کوہی دو قسم کا ہوتا ہے باغوں میں عموماً موٹا زیادہ تر سیاہ رنگ کا ہوتا ہے جب کہ جنگلی کے پودے اور پتے چھوٹے ہوتے ہیں۔


:فوائد

آلو بخارا طبیعت کو نرم کرتا ہے۔


پیاس کو تسکین دیتا ہے۔


خون کے جوش کو کم کرتا ہے اس لیے بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔


آلو بخارہ مسکن صفرا اور ملین ہوتا ہے۔


متلی میں آلو بخارے کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے۔


گرمی کے سردرد میں آلو بخارے کا استعمال مفید ہوتا ہے۔


زخموں کو جلدی ٹھیک کرتا ہے۔


اگر آلو بخارے کے پتے رگڑ کر ناف کے نیچے لیپ کیے جائیں تو آنتوں کے کیڑے خارج ہو جاتے ہیں۔


نزلے کو روکنے کے لیے آلو بخارا کے پتوں کا جوشاندہ بنا کے غرارے کرنا بہت مفید ہوتا ہے۔


آلو بخارہ کا مربا فرحت بخش اور قبض کشاء ہوتا ہے۔


خشک آلو بخارا رات کو بھگو کر صبح سویرے خالی پیٹ نہار منہ پانی چھان کر پینا احتلام کے لئے مفید ہوتا ہے اگر اس میں 1 چائے والا چمچہ سونف کے سفوف کا شامل کرلیا جائے تو دگنا فائدہ دیتا ہے۔


رات میں سوتے وقت اگر آلو بخارا کے دس دانے کھائے جائیں تو صبح کو اجابت صحیح سے ہوتی ہے۔


خارش کو دور کرنے کے لیے آلو بخارے کا مسلسل استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔


کھانسی میں اس کا استعمال نقصان نہیں دیتا۔


منہ اور حلق کی خشکی ختم کرتا ہے۔


آلو بخارے میں وٹامن A، B، P اور C کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔


دماغی کام کرنے والوں کے لئے یہ بہترین غذاء ہے۔


پاؤں کی جلن کو دور کرتا ہے۔


چڑچڑے مزاج والوں کے لئے یہ بہترین پھل ہے جس سے یہ مرض دور ہو جاتی ہے۔


نیند کی کمی کے مرض میں آلو بخارا کا استعمال مفید ہوتا ہے۔


یرقان جیسے موذی مرض میں ایک پاؤ آلو بخارا، زیرہ سفید اور گوکھرو ( پھکرا ) ہم وزن کا سفوف بنا کر دو ماشے سفوف ہمراہ مذکور بالا آلو بخارا دن میں تین دفعہ استعمال کرنا بہت مفید ہوتا ہے۔


جلدی بیماریوں میں آلو بخارے کے ساتھ ساتھ ایک مرتبہ شربتِ عناب روزانہ پینا مفید ہوتا ہے۔


پتے کی پتھری بننے سے روکنے کے لئے آلو بخارا کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے کئی دفعہ اس سے بنی ہوئی پتھری بھی پگھل کر پتے سے نکل جاتی ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ آلو بخارے کا زوزانہ استعمال اس کے موسم میں معمول بنا لیا جائے اگر موسم نا بھی ہو تو خشک کو بھگو کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔


آلو بخارے کی چٹنی بہت لذیز ہوتی ہے اور ہاضم غذاء ہوتی ہے بنانے کی ترکیب۔ آلو بخارا خشک آدھا کلو، چینی ایک کلو، لیموں کا رس ایک پاؤ، کشمش ایک پاؤ، چھوہارے ایک پاؤ، پودینہ آدھا کلو، بڑی الائچی پانچ دانے، گری بادام، چھوٹی الائچی، کالی مرچ، ادرک، لال مرچ اور نمک ہر ایک پانچ تولے رات کو آلو بخارا دھو کر بھگو دیں صبح اچھی طرح مسل کر پیس لیں ادرک اور پودینہ بھی رگڑ کر چٹنی بنا لیں اور پھر آلو بخارے کو چٹنی کے ساتھ ابال لیں کشمش اور چھوہارے کترے ہوئے اس میں ڈال دیں تین سے چار ابالے دے کر اتار کر تمام اشیاء اس میں ملا دیں اور بس چٹنی تیار ہے۔


آلو بخارے کا شربت تیار کیا جاتا ہے جو خشک آلو بخارا، عرق گلاب اور چینی سے تیار ہوتا ہے قبض، گرمی، خارش اور جوش خون کے لئے بہت مفید ہوتا ہے اس کے علاوہ یرقان، غلبہ پیاس اور درد سر میں بھی فائدہ دیتا ہے۔


آلو بخارے کا رس 1 تولہ گرم کر کے پینا گلے کے ورم اور قے کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔


صفراء کو ختم کرنے کے لئے 15 عدد آلو بخارے کے رات کو پانی میں بھگو کر صبح میل چھان کر چینی ملا کر چند روز تک پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔


اگر گردے میں تکلیف اور پیشاب رک کر آتا ہے تو اس میں آلو بخارے کا استعمال بہت مفید اور اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔


خون کے کینسر میں آلو بخارا کا استعمال کرنا بہت ہی مفید ثابت ہوتا ہے اور اس سے ابتدائی کینسر ٹھیک ہو جاتا ہے اس کے لئے ترش آلو بخارے استعمال کرنے چاہیے۔


ذیابطیس ( شوگر ) کے مریض بھی ترش آلو بخارا استعمال کر کے کافی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


آلو بخارا بینائی کو طاقت دیتا ہے اور گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑتا ہے۔


بھوک کی کمی، دماغی خشکی، اپھارا اور معدہ کے درد میں آلو بخارے کے 7 دانے ہمراہ املی 3 تولہ رات کو پانی یا عرق سونف میں بھگو دیں صبح اچھی طرح مسل کر چھان کے نمک ملا کر 3 دن استعمال کرنا بہت مفید ہوتا ہے۔


پتے میں کنکریوں کے ہونے کی صورت میں آلو بخارا کے مسلسل استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دن میں 2 یا 3 مرتبہ عرق کاسنی اور عرق کلو 10 تولہ روزانہ پینا بہت مفید ہوتا ہے چند روز کے استعمال تقریباً ( 3 ہفتوں ) میں مکمل صحتیابی ہو جاتی ہے آلو بخارا خشک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔


آلو بخارے کا ٹھنڈے مزاج اعصابی درد اور جن کو پیچس کی شکایت ہو وہ بھی استعمال نہ کریں۔


:ڈسکلیمر

یہ سائٹ آپ کی صحت کے بارے میں عمومی معلومات فراہم کرتی ہے۔ مزید معلومات اور علاج کے لئے برائے مہربانی اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Disclaimer:

This site provides general information about your health. For more information and treatment, please contact to your doctor.

Post a Comment

0 Comments