Benefits of Dates
کجھور کے فائدے
Photo by Riki Risnandar from Pexels |
یہ ایک نہایت قوت بخش پھل ہے اس کو صحرا کی روٹی بھی کہا
جاتا ہے تازہ پھل کو کھجور اور خشک پھل کو
چھورا کہتے ہیں۔ یہ زیادہ تر سعودی عرب ،ایران،مصر،اٹلی،اسپین،اور روس میں پیدہ
ہوتا ہے ۔تمام پرانی اور جدید ریسرچ یہ بات ثابت کرتی ہیں کہ کھجور ایک غذائی
اجزاء سے بھر پور پھل ہے ہر 100 گرام کھجور میں تقریبا 315 کیلوریز پائی جاتی ہیں
اور اس مقدار کے پھل میں نیچے دیے گئے اجزاء پائے جاتے ہیں۔
15.3% Water 2.5% Protein 0.4% Fats 75.8% Carbohydrates and 3.9% Fiber Calcium
120mg
Phosphorus 50mg Iron 7.3mg Vitamin C 3mg aur Vitamin B Complex کی کچھ مقدار پائی جاتی ہے
کجھور کا مزاج گرم اور تر ہوتا ہے جسم کو طاقت دیتی ہے نیا اور صاف خون پیدہ کرتی ہے اس لئے کمزور لوگوں کے لئے بہترین غذاء ہے خاص طور پر سردی کے موسم میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے ۔کجھور معدے کی اصلاح کرتی ہے اس کا متوتر استعمال قبض کا خاتمہ کرتا ہے یہ ایک ہضم کے عمل میں مدد دینے والا پھل ہے البتہ خود دیر سے ہضم ہوتی ہے ۔جسم میں اس کے ہضم ہو جانے کے اس کا بچ جانے والا مواد اآنتوں میں جا کر حرکت پیدہ کرتا ہے جس کی وجہ سے قبض دور کرنے میں مدد ملتی ہے ۔پیشاب کی جلن ختم کرتی ہے کسی بھی قسم کا ورم ہو کجھور کھانے سے تحلیل ہو جاتا ہے فالج اور لقوہ کے مرض میں بھی اس کا کھانا مفید ہوتا ہے مرد حضرات کے لئے بے حد مفید ہے۔کجھور کی گٹھلی کو جلا کر اس کی راکھ کو محفوظ کر لیں جب بھی کبھی زخم لگ جائے اور خون بہہ رہا ہو تو یہ راکھ زخم پر لگا دیں اس سے خون بہنا بھی بند ہو جائے گا اور یہ زخم کو بھی صاف کر دے گی جبکہ یہ راکھ آپ کے دانتوں کے لئے ایک بے حد عمدہ منجن کا کام بھی دے سکتی ہے۔کجھور دل،جگراور دماغ، کی کمزوری کو دور کرتی ہے ۔گردوں کو بھی قوت دیتی ہے سانس کی تکلیف میں آرام پہنچاتی ہے۔دل کی کمزوری دور کرنے کے لئے کجھور کے چند دانے رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح اُٹھ کر گٹھلیاں نکال کر ان بھگوئی ہوئی کجھوروں کو اسی پانی میں مسل کر پی لیں یہ عمل ہفتے میں 2 بار کریں کچھ عرصے میں دل کی کمزوری دور ہو جائے گی ۔جنسی کمزوری دور کرنے کے لئے آپ چند کجھور کے دانے بکری کے دودھ میں رات کو بھگو کر رکھ دیں صبح گٹھلیاں نکال کر کجھوروں کو مسل دیں اور اسی دودھ میں رہنے دیں اب اس دودھ میں تھوڑا سا شہد ملا لیں اس کے علاوہ پسی ہوئے چھوٹی الائچی کی ایک چٹکی ملایئں اور پی لیں۔یہ نسخہ کچھ دن تک استعمال کرتے رہیں اس سے جنسی کمزوری دور ہو جائے گی
نوٹ: یہ سائٹ آپ کی صحت کے بارے میں عمومی معلومات فراہم کرتی ہے۔ مزید معلومات اور علاج کے لئے برائے مہربانی اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Note: This site provides general information about your health. For more information and treatment, please contact to your doctor.
0 Comments