Benefits
of Grapes
انگور کے فائدے
Photo by Suzy Hazelwood from Pexels |
انگور ایک اللہ
تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے قرآنِ پاک میں
11 مختلف آیات میں اس کا ذکر آیا ہے ۔ یہ ایک غذائیت سے بھر پور اور آسانی
سے ہضم ہونے والا پھل ہے۔ انسانی صحت اور قوت کی بحالی کے لئے قدرت کا ایک انمول
تحفہ ہے ۔
اس کی بے شمار
اقسام ہوتی ہیں۔ یہ سبز، لال ، پیلا اور کالے رنگ کا ہوتا ہے۔ اس کے دانے مٹر کے
دانے سے لیکر آلو بخارے کے جتنے ہوتے ہیں۔ مزاج کے لحاظ سے یہ پہلے درجے میں گرم
اور تر ہوتا ہے ۔ 100 گرام انگور میں 32 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ اس میں٪ 92 پانی کے
علاوہ پوٹین، فیٹ اور کاربوہائڈریٹ پائے
جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں کیلشیم 20 ایم جی، فاسفورس20 ایم جی ، آئرن 0۔25ایم جی، وٹامن سی 31 ایم جی اور اس کے علاوہ وٹامن اے اور بی بھی کچھ مودار
میں پائے جاتے ہیں ۔
انگور میں بہت
سے مفید غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کےلئے بے حد مفید ہیں ۔دمہ کے
مریضوں کےلئے انگور فائدے مند ہے ۔ ''ڈاکٹر اولڈ فیلڈ '' انگور اور اس کے رس کو
دمہ کا موثر علاج قرار دیتے ہیں۔انکا خیال ہے کہ دمہ کے مریض کو اگر انگوروں کے
باغ میں رکھا جائے تو وہ بہت جلد صحتیاب ہوجاتا ہے ۔ اس میں شامل وٹامن ہڈیوں کو
مضبوط کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ انگور میں ایک
خاص ''اینٹی آکسیڈینٹ'' پایا جاتا ہے جو
کہ ''آنتوں ، غدود کے کینسر ،دل کی بیماریوں، الزائمر ، نیورولوجیکل ، فنگل وائرل انفیکشن
کے خلاف بہت مفید ہوتا ہے ۔
انگور میں شامل
دیگر اہم اجزاء جیسے آئرن، کوپر،
میگنیز باڈی میں خون کی کمی کو دور کرنے
میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جبکہ اس کا رس ہاضمے کے لئے بھی مفید ہے۔ انگور میں کچھ
خاص قسم کی خصوصیت بھی شامل ہیں جو کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف لڑنے میں مددگار
ثابت ہوتے ہیں۔ قدرت نے انگور میں کئی بیماریوں کو دور کرنے کی تاثیر بھر دی ہے۔ خون بنانے میں
انگور کا مقابلہ انجیر کے سوا کوئی دوا یا غذاء نہیں کر سکتی ۔ پکے ہوئے انگور جسم
کو غذائیت مُہیا کرتے ہیں جس سے جسم کو تقویت ھاصل ہوتی ہے اور بیماری کے خلاف قوتِ
مدافعت بڑھتی ہے۔
ایسے لوگ جن کو گردوں کا عاوضہ ہو یا پتھری کی
وجہ سے پیشاب رُک کر آتا ہو انگور بطور دوا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ پیشاب
آور ہے اور گردوں سے ریت کے زرے نکال دیتا ہے۔مسوڑوں کی سوزش کا بہترین علاج انگور
کھانا ہے کیونکہ انگور کا نمیاتی تیزاب موثّرقسم کا جراثیم کش ہوتاہے ماہرین کے مطابق اگر مسوڑوں سے پیپ آرہی ہو اور
سارے دانت ہل رہے ہوں تو آپ چند دن تک صوف انگوروں کو غذاء کے طور پر استعمال کرتے
رہو اس عمل سے دانت اور مسوڑے مضبوط ہو جائیں گے اور پیپ آنا بند ہو جائے گی ۔
انگور
میں ایک اہم کمپاؤنڈ دریافت ہوا ہے جس کو ''وٹامن پی'' کا نام دیا گیا ہے جو
ذیابیطس سے پیدا شدہ خون کو بہنے سے روکتا ہے ۔ کچے انگور کا رس گلے کی خرابیوں
میں مفید سمجھا جاتا ہے ۔ انگور کا سرکہ معدے کی خرابی کی ایک عمدہ دوا ہے ۔
انگور کھانے میں احتیاط:
جن لوگوں کا مزاج گرم ہوان کے مزاج میں اس کے کھانے سے گرمی بڑھ جاتی ہے ایسے لوگ اس کو کھانے کے بعد اوپر سے سکنجبین پی لیں یا کوئی کٹھی چیز مثلاََ اناردانہ کھا لیں ےو پھر ایسا نہیں ہوگا البتہ جس انگور میں تھوڑا کھٹا پن ہو وہ گرمی پیدا نہیں کرتا ۔ اگر انگورکھانے کے بعد کسی کا پیٹ پھول جاتا ہو تو اس کو چاہیے کہ اس کا چھلکا تھوک دیا کرے اگر پھر بھی پیٹ پھولتا ہو تو اوپر سے زیرہ یا کوئی اور ہاضم چیز کھا لی جائے ایسے لوگ کچا انگور
کھانے سے پرہیز کریں ۔
:ڈسکلیمر
ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئے حاصل کی جاتی ہے ۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔
Disclaimer:
Everyday information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.
0 Comments