Benefits of Mango - Aam Ke Faiday


Benefits of Mango - Aam Ke Faiday
آم کے فائدے

ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ آم سب پھلوں میں مفید اور بہت سی خصوصیات کا حامل ہے اس کی بڑی وجہ اس میں موجود وٹامن اے اور سی کی خاص مقدار ہے یہی وجہ ہے کہ آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا گیا ہے۔

:آم میں موجود نیوٹرینٹس

فیٹ 0.5 گرام

کیلوریز 100

شوگر 24 گرام

فائبر 3 گرام

پروٹین 1 گرام

وٹامن سی ٪100

وٹامن بی-6 ٪10

وٹامن اے ٪35

فولیٹ ٪20

پوٹاشیم ٪8

وٹامن کے ٪8

کوپر اور کیلشیم کی بھی اس میں خاصی مقدار ہوتی ہے جو ہمارے کھانے میں آئرن کی کمی پوری کرتی ہے۔


حاملہ عورتوں کے لئے فوائد

ماہرین کا کہنا ہے جو خواتین پہلی بار ماں بن رہی ہوں وہ حمل کے دوران آم کا استعمال کریں کیونکہ اس سے بچے بہت خوبصورت اور صحت مند پیدا ہوں گے اس کی وجہ آم میں موجود غذائی اجزاء ہیں جو جسمانی صحت کے لئے بہت اچھے ہیں۔ کم میٹھا اور ریشے دار آم حاملہ عورتوں کے لئے بہت مفید ہے لیکن زیادہ مقدار میں کھانے سے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔


خون کو صاف کرتا ہے

جدید سائنسی تحقیق کے مطابق یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ آم میں ایسے نیوٹرینٹس ہوتے ہیں جو خون کو قدرتی طور پر صاف کرتے ہیں آم سب کے لئے بہت مفید ہے خاص طور پہ جو جسمانی کمزور ہیں یا جنہیں خون کی کمی ہو وہ اپنے معمول میں آم کو بھی شامل کر لیں۔


جسمانی نشوونما

یہ خوش ذائقہ اور ہر دلعزیز پھل نا صرف خون کی بہتری کے لئے مفید ٹانک ہے بلکہ جسمانی نشوونما کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ اس میں گلوکوز، فاسفورس، کیلشیم اور فائبر کی خاصی مقدار ہونے کی وجہ سے جسم کو پھلاتا ہے دل اور دماغ کے ساتھ ساتھ سینے اور پھیپھڑوں کے لئے بھی مفید ہے۔


مختلف مسائل کے حل کے لئے آم کے چند استعمال

آم کا رس مخصوص طریقے سے استعمال کرنے پر نظام انہظام کو تقویت دیتا ہے اس کے لئے 60 گرام آم کے رس میں 2 گرام سونٹھ پیس کر ملائیں اور صبح نہار منہ پئیں۔

جسمانی کمزوری دور کرنے کے لئے روزانہ صبح کے وقت خوب پکے ہوئے میٹھے آم کھائیں اور گرم دودھ میں زرا سی سونٹھ ملا کر پی لیں اس طرح جسم مضبوط ہوتا ہے اور ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

 آم اور جامن کے پتوں کو علیحدہ علیحدہ کچل کر 20،20 گرام خالص رس نکال کر 250 گرام دودھ میں ملا دیں اور پھر قدرے چینی ملا کر مریض کو پلائیں یہ نسخہ خونی و بادی دونوں قسم کی بواسیر کے مریضوں کے لئے مفید ثابت ہوا ہے۔

 گرمی کی وجہ سے ہونے والے بخار کے علاج کے لئے بھی موسم گرما کا یہ مشہور اور ہر دلعزیز پھل بہت مفید ہے اس کے لئے کچے آم کو بھون کر اس کا رس نچوڑ لیں پھر اس میں قدرے چینی ملا کر برف سے ٹھنڈا کر کے پلائیں لو لگنے اود اس سے غشی پیدا ہونے گرم و مرطوب ہواؤں کے اثرات اور اس سے بخار میں مبتلا ہونے اور گرمی کو دور کرنے میں یہ نسخہ بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔


آم کے چند فوائد

آم چوس کر اوپر سے کچی لسی استعمال کرنے سے باہ کو خاطر خواہ قوت پہنچتی ہے۔

آم کا رس طبیعت میں فرحت پیدا کرتا ہے خون کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے اور بدن کو تقویت دیتا ہے۔

اس کے کھانے سے جسم کو فرحابی ملتی ہے

 قبض کو دور کرنے میں بہت زیادہ مفید ہے۔

آم کے پھول کا سفوف خون اور بلغم کے فسد کو دور کرتا ہے۔

 اس کی گٹھلی دست بند کرنے کے لئے مفید ہے اور مدہ تولید کو گاڑھا کرتی ہے میٹھا اور تازہ پکا ہوا آم جسے ٹپکا بھی کہتے ہیں اگر بغیر ریشہ کے ہو تو زیادہ مفید اور صحت و ذائقہ بخش ہوتا ہے۔


آم کے بعد لسی پینا

آم کھاتے ہوئے ہمیشہ ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اس کے فوراً بعد کچی لسی پیئیں کیونکہ آم کی تعسیر گرم ہوتی ہے تو یہ آپ کو گرمی سے اور دانوں سے محفوظ رکھے گی۔


آم کب نہیں کھانا چاہیے

نہار منہ آم کھانے سے گریز کریں یہ صحت کے لئے اچھا نہیں ہوتا نہار منہ آم کھانے سے گھبراہٹ قے اور متلی ہوتی ہے۔ اس کی زیادتی بھی صحت کے لئے مضر ہے لہذٰا اس بات کو ذہن میں رکھ کے کھائیں۔


:ڈسکلیمر

ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔

Disclaimer:

every information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.

Post a Comment

0 Comments