Benefits of Pomegranate - Anaar Ke Faiday


Benefits of Pomegranate

انار کے فائدے

انار میں لیمیا، شوگر، کیلشیم، فولاد اور فاسفورس جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو خون کو اعتدال میں رکھتے ہیں اس لیے غذائی کمی کے شکار حضرات کے لئے یہ ایک عمدہ ٹانک ہے۔


 

انار میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے اس لیے یہ جلد کی بیماریوں کا قدرتی علاج ہے اس کا رس پیاس بجھاتا ہے حرارت کم کرتا ہے اور توانائی کی صلاحیت کو برقرار رکھتا ہے قوت بصارت تیز کرتا ہے خون کی کمی کو دور کرتا ہے یہ پھل نزلہ، زکام، کھانسی، قبض، شوگر اور بلغمی امراض والے حضرات کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

 

انار کسی نا کسی درد کو کم کرتا ہے اور شیطانی وسوسوں سے بچاتا ہے انار کے دانوں کو بیج سمیت کھانے سے پیٹ صاف ہوتا ہے بالوں کی افزائش میں مدد دیتا ہے جسم کو فروا کرنے میں اسیر کا درجہ رکھتا ہے خون کو اعتدال میں رکھتا ہے اور خون کی پیدائش میں مددگار ہے نظام انہظام کو درست رکھنے میں مدد دیتا ہے بصارت جگر اور قلب کے لئے طاقت بخش ہے خشک کھانسی میں میٹھا انار مفید ہے طبیعت میں فرحت پیدا کرتا پیاس بجھاتا ہے اور غذائیت مہیا کرتا ہے میٹھا انار سرد تر کٹھا انار سرد خشک میٹھا انار ہی استعمال کرنا چاہیے اس سے کمزوری، جگر، معدہ، دست، قے، جلد کے امراض اور درد دور ہو جاتے ہیں۔

 

Disclaimer:

everyday information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.

 

:ڈسکلیمر

ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی 

مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔

 


Post a Comment

0 Comments