Benefits of Orangeکنو کے فائدے
کنو "وٹامن سی" کی توانائی سے بھرپور ہوتا ہے۔ "وٹامن سی" ایک "اینٹی آکسیڈنٹ" ہے جو جلد کی پروڈکشن کے لئے انتہائی معاون ہوتا ہے۔ یہ جلد کو جوان اور تروتازہ رکھنے میں معاون ہے۔ کچھ لوگ کنو کو جلد ٹانک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ سکن کلینرز استعمال کرتے ہیں تو آپ کو یقیناً اس بات کا علم ہو گا کہ کنو اس کا اہم جز ہوتا ہے۔ اس میں یہ خصوصیت ہوتی ہے کہ یہ چکنائی کو جزب کر لیتا ہے اور اپنی طاقتور صفائی کی خصوصیت کی بدولت جلد کو صاف ستھرا بنا دیتا ہے۔ کنو کے تیل کو مساج کی کریموں میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ جلد کو پرسکون اور صاف بنایا جا سکے۔ کنو کے تیل کے استعمال سے تیزابیت میں کمی واقع ہوتی ہے۔
کنو کی بہت سی خصوصیت ہیں جس کی بدولت اسے بیوٹی پارلر میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ کنو کا تازہ رس چہرے کو صاف کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے یہ چند فیشل کی کریموں میں بھی لازم شامل ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ کنو کے چھلکوں کو سکھا کر گرینڈر میں عرق گلاب کے ہمراہ پیس کر اس میں صندل کا صفوف اور گلیسرین شامل کر لیں تو آپ کے پاس ایک بہترین ماسک تیار ہو جائے گا جو جلد کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہو گا۔
اگر کنو کے گودے میں دو قطرے لیموں کا رس شامل کرکے کاٹن کی مدد سے اس پیک کو چہرے پر لگا لیں اور بیس منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں تو چہرہ نکھر جاتا ہے۔
اگر کنو، سورج مکھی کا پھل اور زیتون کا تیل ملا کر آمیزہ بنالیں تو اسے موسچرائزر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
کنو کا رس ایک چائے کا چمچ، عرق گلاب ایک چائے کا چمچ، ملتانی مٹی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ اور آدھا چمچ شہد ملائیں اس پیک کو چہرے پر لگا کر دس منٹ تک چھوڑ دیں اس کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اس عمل کو ہفتے میں دو بار کرنے سے چہرے کا کھردرہ پن دور ہوگا اور جلد ملائم ہو جائے گی۔
1 کنو کا چھلکا، زعفران 4 پتے، بادام 4 عدد، دہی 2 چائے کے چمچ تمام چیزوں کو ملا کر گرینڈر کر لیں اچھی طرح مکس کریں اور پیسٹ بنا کر چہرے پر لگا لیں اور پانی سے دھو لیں اس عمل کو ایک دن چھوڑ کر دوسرے دن کرنے سے چہرے کی جھائیاں دور ہو جاتی ہیں۔
کنو کا رس 2 چائے کا چمچ، سیب کا رس 2 چائے کا چمچ، بیسن 1 چائے کا چمچ تینوں کو اچھی طرح ملائیں اور چہرے پر لگائیں جب سوکھ جائے تو دھو لیں اس عمل کو ہفتے میں دو سے تین دن کرنے سے آئلی جلد کے لئے فائدے مند ہے۔
کنو کے چھلکے کا پاؤڈر 2 چائے کا چمچ، ملتانی مٹی 1 چائے کا چمچ، صندل کا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں اس کو چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں اور سوکھ جانے کے بعد دھو لیں اس عمل کو ہفتے میں دو بار کریں اس سے جلد چمکدار اور ملائم ہو گی۔
کنو کا رس 2 چائے کا چمچ، عرق گلاب 1 چائے کا چمچ دونوں کو اچھی طرح ملا لیں اور اسے کاٹن کی مدد سے خشک جلد پر لگائیں اس عمل کو روزانہ کرنے سے خشک جلد آہستہ آہستہ نارمل ہونے لگتی ہے۔
کنو کے چھلکے میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں اس کا استعمال ہماری قوت مدافعت بڑھاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ چہرے، بال اور آنکھوں کے لئے بھی کنو کے چھلکے بہت فائدے مند ہیں۔
کنو کے چھلکے کا پاؤڈر اور ہلدی میں پانی مکس کر کے استعمال کرنے سے بڑھتی عمر کے اثرات کم ہوتے ہیں جلد کی صفائی ہوتی ہے اور داغ دھبوں کو بھی ختم کرتا ہے
کنو کے چھلکے کا پاؤڈر انڈے کی سفیدی اور لیموں کا رس چند قطرے مکس کر کے پندرہ منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں پھر دھو لیں ہفتے میں ایک بار استعمال کرنے سے کھلے مسام اور چہرے پر داغ دھبوں کے لئے فائدہ ہوتا ہے۔
کنو کے چھلکوں کو سکھا کر پاؤڈر بنالیں اور اس کا استعمال فیس پیک کے طور پر کریں جلد چمکدار بن جائے گی کیل مہاسوں سے بھی نجات حاصل ہوگی۔
کنو کے چھلکوں کو مہندی کے طور پر بالوں میں لگانے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور بال گرنا بند ہو جاتے ہیں بال گھنے کالے اور لمبے ہو جاتے ہیں۔
کنو کے چھلکے میں کیلشیم بھی کافی مقدار میں موجود ہے اس کے استعمال سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں اور آسٹیوپوروسس ہونے کا خطرہ نہیں رہتا۔
کنو کے چھلکے میں فائبر موجود ہے اس لیے اس کے استعمال سے قبض سے نجات ملتی ہے وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اس کے استعمال سے بھوک کنٹرول ہوتی ہے اور وزن میں کمی واقع ہوتی ہے کنو کے چھلکے ہارٹ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔
ڈسکلیمر:
ہر معلومات مختلف ذرائع سے آپ کے علم کے لئےحاصل کی جاتی ہے۔ یہ پیشہ ورانہ طبی مشورہ یا علاج کا حامل نہیں ہے۔
Disclaimer:
everyday information is collected through different sources only for your knowledge it does not constitute professional medical advice or treatment.
0 Comments